Thursday, April 30, 2026
ہومبریکنگ نیوزڈی جی ایف آئی اے کی آسٹریلوی ہائی کمیشن کے ڈیٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات

ڈی جی ایف آئی اے کی آسٹریلوی ہائی کمیشن کے ڈیٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات

اسلام آباد، (آئی پی ایس) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈاکٹر عثمان انور نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں آسٹریلوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ڈیٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ پیٹر اسٹینلے سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص بین الاقوامی منظم جرائم، انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

دونوں فریقین نے انٹیلیجنس کے تبادلے، صلاحیتوں میں اضافے اور منظم جرائم کی تفتیش میں درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے اور جدید تفتیشی طریقہ کار اپنانے کے ادارے کے عزم کو اجاگر کیا۔

ڈیٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ پیٹر اسٹینلے نے ایف آئی اے کی جاری کوششوں کو سراہا اور دونوں جانب سے مسلسل تعاون کی حمایت کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔