ہومکھیلبابر اعظم کے والد کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

بابر اعظم کے والد کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی خراب کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو ان کے والد اعظم صدیقی نے کرارا جواب دیا ہے۔
بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کو بابر اعظم کے لیے نیا سفر قرار دیتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
ان کا اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہنا ہے کہ سلام پاکستان، بابر اعظم کو ایک نئی قومی ڈیوٹی کے لیے دعا سے رخصت کیا ہے، اللہ اپنے کرم سے ہر کام آسان فرما دے۔
اعظم صدیقی نے لکھا ہے کہ بہت خوشی کا مقام ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اتنی دیر بعد آئی ہے، اللہ پاک یہ سیریز پاکستان کے نام کرے، دعا اور پیار کرنے والوں کو میں دل سے سلام کرتا ہوں۔اعظم صدیقی کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی اپنا کام کریں اور تنقید کرنے والے ارسطو، افلاطون، سقراط اور بقراط تو اپنا کام کر ہی رہے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔