اسلام آباد(نیوزڈیسک)چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، شیری مزاری، اسد عمر، شیخ رشید، اعظم سواتی، بابر اعوان، قاسم سوری ،علی امین گنڈا پور، علی محمد خان، سیف اللہ نیازی، غلام سرور خان، شہزاد وسیم، فیصل واوڈا، عمر ایوب شریک ہیں ۔
اجلاس میں حکومت مخالف کال پر مشاورت ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق ملکی معیشت، پی ٹی آئی رہنماوں پر مقدمات سمیت ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی ،
حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا ۔
حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بھی غور کیا جائے گا
حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی تیار ،تحریک انصاف نے سر جوڑ لئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
