ہومبریکنگ نیوزپمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان کی پروہ کئے بغیر بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت ،ایک کروڑ کی منظوری

پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان کی پروہ کئے بغیر بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت ،ایک کروڑ کی منظوری

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان کی پروہ کئے بغیر بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے کے انعام کی منظوری،وزیرِ اعظم کا نرس رضیہ نورین کی جانب سے کمال ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کے باوجود تباہی سے کچھ لمحوں پہلے بھاگ کر ایک بچے کو بچانے کے عمل پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس حوالے سے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نرس رضیہ نورین نے کمال ذمہ داری اور بہادری کا بہترین ثبوت دیا۔اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچانے پر مجھ سمیت پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے۔ ایسے فرض شناس لوگوں کی جس قدر ستائش کی جائے کم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔