Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

اس بات کا اعلان چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں بابر اعظم کو کپتان جب کہ شاداب خان کو نائب کپتان رکھا گیا ہے۔ اسکواڈ میں آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔

pakistan team t20 squade 2022 222 1663244707 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔