اسلام آباد(سب نیوز)آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی)پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں اسکول لیڈرز کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکولوں کے سربراہان، ماہرین تعلیم اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ مستقبل کی تشکیل: تبدیلی سے ہم آہنگی اور موثر نتائج کا حصول کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں مقامی اور بین الاقوامی امتحانی بورڈز سے وابستہ اسکولوں کے اساتذہ و تعلیمی رہنماں کے لیے الگ الگ نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان نشستوں میں شرکا نے بدلتے ہوئے تعلیمی تقاضے، نئے رجحانات اور مستقبل کے تعلیمی منظرنامے کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس کے مختلف سیشنز میں اسکولوں کی قیادت کے بدلتے ہوئے کردار و ذمہ داریوں، تعلیمی شعبے میں ٹیکنالوجی کے انضمام، مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتوں کا فروغ اور موثر تدریسی حکمت عملیوں کے ذریعے تعلیمی عمل کو بہتر بنانے کے پہلوں پر غور کیا گیا۔ شرکا نے اس امر پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کی تیاری کے ساتھ ساتھ تعلیمی جدت اور مستند تدریسی اصولوں کے درمیان توازن کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد سعید حسین نے کہا، تعلیمی نظام میں حقیقی اور پائیدار تبدیلی کے لیے اسکول سربراہان، اساتذہ اور پوری تعلیمی برادری کا مشترکہ عزم اور موثر کردار ناگزیر ہے۔ تعلیم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے محض روایتی طریقوں میں تبدیلیاں کافی نہیں۔ ہمیں ایسے تعلیمی رہنماں کی ضرورت ہے جو بدلتی ہوئی ضروریات اور نئے تقاضوں کو سمجھیں، اساتذہ کو اپنے تدریسی طریقوں میں بہتری لانے کے لیے معاونت فراہم کریں اور ہر فیصلے میں معیاری و بامقصد تعلیم کو ترجیح دیں۔ مستقبل کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں اور طلبہ کو تبدیلی کے تقاضوں سے نمٹنے کے لیے کس طرح تیار کرتے ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس برطانیہ کی مینیجنگ ڈائریکٹرنے کانفرنس کے پہلے روز ایک خصوصی انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی، جس میں انہوں نے تعلیم کے شعبے میں بدلتے ہوئے رجحانات و ترجیحات اور مستقبل کے تقاضوں پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی جدت کے ساتھ ساتھ تدریس و تعلیم کے متوقع نتائج پر بھی بھرپور توجہ دینا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا، تعلیم کا شعبہ مسلسل تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، ایسے میں اسکولوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی بنیادی ترجیح یعنی ہر طالب علم کو ایسا علم، مہارتیں اور خواعتمادی فراہم کرنے پر توجہ دیں جو انہیں غیریقینی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بناسکے۔ ٹیکنالوجی اور جدید تدریسی طریقے تعلیم کے شعبے کے لیے نئے اور مفید مواقع پیدا کرسکتے ہیں، تاہم ان سے حقیقی فائدہ اسی صورت میں اٹھایا جاسکتا ہے جب انہیں تعلیم و تدریس کے عمل میں سوچ سمجھ کر اور موثر انداز میں شامل کیا جائے۔
کانفرنس کے کلیدی خطابات میں تعلیمی اداروں اور ان کی قیادت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ مقامی امتحانی بورڈز سے منسلک اساتذہ کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے سابق وائس چانسلر اور آر اے سی کے چیئرپرسن ڈاکٹر ندیم نے بدلتے وقت میں اسکولوں کی قیادت میں موثر تبدیلی کے موضوع پر خطاب کیا۔ کانفرنس کے دوران آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ماہرین نے کلاس روم میں پڑھانے اور سیکھنے کے عمل کے بدلتے ہوئے رجحانات و ترجیحات پر بھی روشنی ڈالی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کی سینئر پروڈکٹ منیجر (ریاضی) شازیہ اسد نے مصنوعی ذہانت (AI) کے دور میں ریاضی: نئے تقاضے اور مستقبل کا لائحہ عمل کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس برطانیہ کی پروڈکٹ منیجر ایما بسٹر نے مہارتوں کے فروغ، معیاری تعلیمی وسائل اور مثر تدریسی حکمت عملیوں کے ذریعے طلبہ کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی۔ بین الاقوامی مصنف اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر نکولس براچ نے سائنس کے تعلیم کا نظام کے موضوع پر اپنے سیشن میں طلبہ کی عملی شرکت، تجسس اور تحقیق پر مبنی تدریسی طریقوں کی اہمیت اجاگر کی۔مستقبل کی تشکیل: چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر انٹرایکٹو پولز اور پینل مباحثوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جن میں شرکا نے اپنے تجربات ونقطہ نظر پیش کیا۔ اور تعلیمی تبدیلیوں کے اپنے اداروں پر ممکنہ عملی اثرات کا جائزہ لیا۔اسلام آباد میں منعقدہ یہ کانفرنس ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط اور اشتراک عمل کو فروغ دینے کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کی وسیع تر کاوشوں کا حصہ ہیں۔ ان کے ذریعے تعلیمی قیادت کو موثر بنانے کے لیے باہمی اشتراک، پیشہ ورانہ مکالمے اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ حکمت عملیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
