Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپرویز الٰہی نے صوبے میں پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی کر دی

پرویز الٰہی نے صوبے میں پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی کر دی

وزیر اعلی پنجاب نے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام کی منظوری دے دی ، چودھری پرویزالہی نے صوبے میں پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی کر دی۔
وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلی میں اجلاس ہوا اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی اور سیکرٹری خزانہ افتخار امجد نے شرکت کی۔پرویزالہی نے صوبے بھر میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس کو کم کرکے ایک فیصد مقرر کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت کا ریونیو بہت بڑھ جائے گا ، پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے ۔اس فیصلے سے صوبے بھر میں رجسٹریوں میں اضافہ ہو گاہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔اس اقدام سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لئے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔