ہومصحتیااللہ تیرا شکر ۔۔۔۔۔ پاکستان کے سر سے بڑی مصیبت تقریباً ٹل گئی

یااللہ تیرا شکر ۔۔۔۔۔ پاکستان کے سر سے بڑی مصیبت تقریباً ٹل گئی

اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں موذی وباء کی چھٹی لہر دم توڑنے لگی ،مثبت کیسوں میں بڑی حد تک کمی آگئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 533 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 533 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 105 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.78 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔