Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانوکلا تشدد کیس:تمام ماتحت عدالتیں تاحکم ثانی بند

وکلا تشدد کیس:تمام ماتحت عدالتیں تاحکم ثانی بند

اسلام آباد،اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملے اور ججوں کی توہین پر ہائی کورٹ اور تمام ماتحت عدالتیں آج بروز منگل 9 فروری سے تاحکم ثانی بند رہیں گی۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس سمیت اسلام آباد کی عدالتیں تاحکم ثانی بند رہیں گی۔عدالتوں کی سیکیورٹی کیلئے ہائیکورٹ کے باہر اہل کاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ضلع کچہری کو بھی تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔عدالتوں کو بند رکھنے کا حکم چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔