Saturday, September 7, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیجاپان نے صرف 80 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے والا روبوٹ تیارکر لیا

جاپان نے صرف 80 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے والا روبوٹ تیارکر لیا

ٹوکیو،جاپان کی کمپنی کاواساکی نے ایسا روبوٹ تیار کرنے کا دعوی کیا ہے جو مریض کی ناک اور حلق سے نمونے لے سکتا ہے اور صرف 80 منٹ میں نتیجہ بھی بتاسکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان میں اولمپک گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کورونا سے بچاو کے لیے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے تحت اسٹیڈیم میں آنے والے تماشیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کے لیے ایک روبوٹ تیار کیا گیا ہے۔یہ روبوٹ جاپانی کمپنی کاواساکی نے تیار کیا ہے جبکہ جاپان کے وزیر صحت نے آج ان روبوٹس کا معائنہ کیا اور ماہرین سے تفصیلات حاصل کیں۔ روبوٹ مصنوعی بازو کے ذریعے مریض کی ناک اور حلق سے نمونے لے سکتا ہے اور صرف 80 منٹ کے اندر نتیجہ بھی دیدے گا۔یہ سسٹم 16 گھنٹوں میں 2 ہزار نمونوں کی پراسیسنگ کر سکتا ہے۔ یہ سسٹم دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک مصنوعی بازو ہے جو ٹیسٹ کے لیے نمونے لیتا ہے اور دوسری لیب ٹیکنیک مشین ہے جس میں ٹیسٹ انجام دیا جائے گا۔جاپانی وزیر صحت تامورا نے کہا کہ اولمپک گیمز کے دوران زیادہ سے زیادہ اور سبک رفتاری کے ساتھ کورونا ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے اس روبوٹ کی ایجاد بڑی کامیابی ہے۔ان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں ٹرکوں پر لاد کر کھیل کے میدانوں، تھیم پارکوں اور دوسرے عوامی مقامات پر پہنچائے جا سکتے ہیں جہاں کم وقت میں بڑی تعداد میں کورونا ٹیسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔