Thursday, May 21, 2026
ہومتازہ ترینشمالی وزیرستان میں فورسز کی بڑی کامیابی، خارجی کمانڈر 4 دہشتگردوں سمیت جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں فورسز کی بڑی کامیابی، خارجی کمانڈر 4 دہشتگردوں سمیت جہنم واصل

شمالی وزیرستان: (آئی پی ایس) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کو آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب 4 دیگر دہشت گردوں سمیت جہنم واصل کردیے گئے، خارجی سرغنہ عمرعرف جان میر عرف ثاقب تور کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک فتنہ الخوارج کا سرغنہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر کئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جبکہ خارجی عمر عرف ثاقب تور نے سپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف علاقے میں زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر جہنم واصل کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سرغنہ کی ہلاکت سے علاقے میں امن بحال ہو گا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خوارجی سرغنہ کی ہلاکت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے، جبکہ آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔