اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی عدالتوں میں 26 مئی سے 28 مئی تک عید الاضحیٰ کی عام تعطیلات ہوں گی۔
اس دوران منگل، بدھ اور جمعرات کو عدالتی امور معطل رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو پہلے ہی کفایت شعاری مہم کے تحت جوڈیشل ورک نہیں ہوتا۔عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا یہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری سے جاری کیا گیا، جس پر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ یار محمد ولانہ کے دستخط ہیں۔
