اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے کہا ہے کہ ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ میں پاکستان کے رینک میں سال 2019 کے مقابلے 3 درجہ اور 2018 کے مقابلے 7درجہ بہتری رہی۔
معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہ ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ میں پاکستان کے رینک میں بہتری ہوئی ، پاکستان کے رینک میں 2019 کے مقابلے میں 3 درجہ اور سال2018کی رپورٹ کے مقابلے میں7درجہ بہتری رہی جبکہ اس سال پوری دنیا میں 38 ممالک کے اسکور میں بہتری آئی ، پاکستان ان میں سے ایک ہے۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ فیملی لمیٹڈپارٹیاں عہدے اپنے ٹبرمیں بانٹتی تھیں، لوٹ مارکیلئے فیصلے بندکمروں میں کرتی تھیں، وزیراعظم عمران خان کے خاندان کا کوئی ایک شخص حکومتی عہدے پرنہیں، وہ ہر ہفتے ہر فیصلہ کیبنٹ کے اجلاس میں کرتے ہیں۔معاون خصوصی نے بتایا کہ سال 2020پاکستان کااسکور4.31 اوررینک 105 ہے جبکہ 2019پاکستان کااسکور4.25اوررینک 108 اورسال 2018پاکستان کا اسکور4.17اوررینک 112 تھا۔