اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو متحدہ عرب امارات کے کران پرنس شیخ محمدبن زید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پاک متحدہ عرب امارات تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں کرونا کے بعد پیش آنے والی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امورپر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماں نے کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔واضح رہے کہ شیخ محمدبن زیدابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کیڈپٹی سپریم کمانڈر ہیں۔