Sunday, May 17, 2026
ہومتازہ ترینامریکی سیکرٹری دفاع نے 5 جنرلز کی تنزلی کردی

امریکی سیکرٹری دفاع نے 5 جنرلز کی تنزلی کردی

امریکا کے سیکرٹری دفاع لائڈ آسٹن نے مختلف سفارتخانوں میں تعینات 5 فوجی جنرلز کی تنزلی کردی۔

امریکا کے بریکنگ ڈیفنس نامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اس نے ایک میمو حاصل کیا ہے جس پر سیکرٹری دفاع نے 8 اگست کو دستخط کیے تھے۔میمو کے مطابق برطانیہ، مصر، ترکی، پاکستان اور کویت میں بطور دفاعی اتاشی تعینات جنرلز کی تنزلی کر دی گئی ہے۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، عراق کے دفاعی اتاشی اور فلسطین و اسرائیل میں تعینات نمائندہ خصوصی کی تنزلی کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔ سیکرٹری دفاع لائڈ آسٹن نے کہا کہ 2017ء کے قومی دفاعی بل کے مطابق محکمے کو سخت فیصلے لینا پڑے تاکہ مطلوبہ کٹوتیاں کی جاسکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔