Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانشہباز گل نے فوج کیخلاف بیان عمران خان کے کہنے پر دیا ،طلعت حسین کا دعویٰ

شہباز گل نے فوج کیخلاف بیان عمران خان کے کہنے پر دیا ،طلعت حسین کا دعویٰ

سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے پولیس تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فوج میں بغاوت کے حوالے سے بیان پارٹی سربراہ یعنی عمران خان نے دینے کو کہا تھا۔
سینئر صحافی و اینکرپرسن طلعت حسین نے ذرائع کے حوالے سے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ شہباز گل نے تفتیشی افسران کو بتایا ہے کہ مجھے پارٹی سربراہ نے کہا تھا کہ آپ نے یہ بیان دینا ہے۔
شہباز گل نے مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ اپنا بیان مکمل کرنا آپ کو چینل کی طرف سے کوئی نہیں روکے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔