پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عائد دفعات سامنے آ گئی ہیں
ذرائع کے مطابق مقدمے میں عائد کی گئی دفعہ124-A فتنہ یا بغاوت پر لگائی جاتی ہے ، علاوہ ازیں ایف آئی آر میں دفعہ120 بھی لگائی گئی ہے جس کا مطلب ہوتا ہے جرم کرنے کے لیے خفیہ منصوبہ بنانا،دفعہ 131۔ بغاوت پر اکسانا،کسی سپاہی، نیوی یا فضائیہ کے اہلکار کو اس کی ڈیوٹی سے بہکانے کی کوشش کرنے پر لگائی جاتی ہے ، دفعہ 153 فساد برپا کرنے کے ارادے سے جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کرنا،دفعہ 505 عوامی فساد کو ہوا دینے والے بیانات،دفعہ 506 مجرمانہ نوعیت کی دھمکی، دفعہ121 جنگ چھیڑنے یا چھیڑنے کی کوشش کرنا یا پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کی ترغیب دینا جبکہ دفعہ34 متعدد افراد کے ذریعہ کیے گئے اعمال پر لگائی جاتی ہے
شہباز گل کیخلاف درج مقدمے میں عائد دفعات کا کن جرائم سے تعلق ہے؟ تفصیلات کیلئے لنک پر کلک کریں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
