اسلام آباد: پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک سانحے کے بعد صحت کے شعبے سے متعلق اداروں میں انتظامی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض شہباز مستعفی ہوگئے۔
وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔وفاقی وزارت صحت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ریاض شہباز ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر بھی تھے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ریاض شہباز نے استعفیٰ منظور ہوتے ہی چارج چھوڑ دیا۔

