اسلام آباد (نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر واضح بے ضابطگیوں کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے امیدواران کا احتجاجی مظاہرہ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آفس کے باہر اللہ اکبر تحریک کے امیدواران برائے بلدیاتی انتخابات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے،بڑے پیمانے پر ووٹ کو اِدھر اُدھر منتقل کیا گیا ہے،جن لوگوں نے ووٹ ٹرانسفر کیلئے درخواست دی ان کے ووٹ بھی ٹرانسفر نہیں کئے گئے،ہمارے ووٹرز کے ووٹ ان کے علاقے سے میلوں دور شفٹ کر دئے گئے ہیں،8300 پر جو ایس ایم ایس والی معلومات ہے اور الیکشن کمیشن آفس جا کر جو معلومات لیتے ہیں دونوں میں فرق ہوتا ہے،یہ دھاندلی کا نیا طریقہ ہے کہ ووٹرز کو غلط فہمی میں مبتلا کر کے ووٹ سے محروم رکھا جائے۔
الیکشن کمیشن میں بے ضابطگیوں کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے امیدواران کا احتجاجی مظاہرہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
