ہومپاکستانشمالی وزیرستان ، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز،7دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان ، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز،7دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان ، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز،7دہشتگرد ہلاک، بنوں کے علاقے جانی خیل میں پانچ اور شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں2دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ،مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے۔کارروائی میں بڑی مقدار میں گولیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا، آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کئے گئے، جانی خیل میں 5 اور شمالی وزیرستان میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا عزم دہرایا ہے۔

WhatsApp Image 2022 06 05 at 8.58.03 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔