اسلام آباد(سب نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لندن سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، کرغزستان میں ایس سی او سربراہان ریاست کی کونسل کے آئندہ اجلاس پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی۔اسحاق ڈار اور بختیار سعیدوف نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
