ہومپاکستانبی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان،پاکستان کی شدید مذمت،عالمی براردی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان،پاکستان کی شدید مذمت،عالمی براردی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بی جے پی کے ترجمانوں کے توہین آمیز ریمارکس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

بی جے پی کے سینئر عہدیداروں کی جانب سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی ہے۔ بی جے پی کے عہدیداروں کے ریمارکس سے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے وضاحت کی کوشش اور تاخیر سے کی جانے والی تادیبی کارروائی سے مسلمانوں کے درد و اور اضطراب کو دور نہیں کیا جا سکتا ہے۔ بھارت میں رہنے والے مسلمان بی جے پی کے عہدیداروں کے نفرت انگیز تبصروں پر سخت غصے میں ہیں ۔ بھارتی مسلمانوں کا غصہ کانپور اور ہندوستان کے دیگر حصوں میں ہونے والا فرقہ وارانہ تشدد اس کی گواہی دیتا ہے۔ پاکستان کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں اضافے پر گہری تشویش ہے۔ بھارتی حکمران جماعت ہندوستان میں مسلمانوں کو منظم طریقے سے بدنام کرنے اور انھیں پسماندہ رکھنے کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔ مسلمانوں کو مختلف ریاستوں میں سیکورٹی اداروںکی مکمل ملی بھگت اور حمایت کے ساتھ ہندوہجوم کے منظم حملے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، افسوس کی بات ہے کہ ہندوستانی ریاستی مشینری ملک بھر میں مقامی مسلم کمیونٹیز کی مدد کے لیے مایوس کن اپیلوں سے دور رہی۔ بی جے پی کی حکومت والی کئی ریاستوں میں اقلیتوں کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ۔ہندوستان کی مرکزی حکومت کی طرف سے مسلم مخالف قانون سازی اور مختلف ‘ہندوتوا’ گروہوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف ناقص بہانوں سے تشدد کے واقعات تشویش ناک ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔