صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں ہندوستان کے بی جے پی رہنماں کے توہین آمیز بیانات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت ،ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ توہین آمیز اور متنازعہ بیانات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، متنازعہ بیانات ہندوستان میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے عکاس ہیں، محض پارٹی عہدیداروں کو معطل کرنا اور نکال دینا کافی نہیں، بی جے پی کو اپنے انتہا پسند اور فاشسٹ ہندوتوا نظریے سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہوگی، مودی کے نفرت انگیز ہندوتوا فلسفے کے تحت بھارت اپنی تمام اقلیتوں کی مذہبی آزادیوں کو پامال کر رہا ہے اور ان پر بلاامتیاز ظلم کر رہا ہے، اس طرح کے اسلامو فوبک بیانات کی بلا روک ٹوک اجازت دینا انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے، ایسے بیانات مزید تعصب، تشدد اور نفرت کا باعث بن سکتے ہیں، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور منظم مذہبی ظلم و ستم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
بے جے پی رہنما کے گستاخانہ بیانات،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مذمت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
