ہومپاکستانچیئر مین سی ڈی اے کا سیونتھ ایونیو انٹر چینج منصوبے کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

چیئر مین سی ڈی اے کا سیونتھ ایونیو انٹر چینج منصوبے کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

چیئر مین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سیونتھ ایونیو انٹر چینج منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انڈر پاس سمیت پل کی تعمیر کا کام مکمل کیا جاچکا ہے

جبکہ سیونتھ ایونیو تا چاند تارہ چوک تک لوپس کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اسی طرح منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت کام تیزی سے جاری ہے جسکو مقررہ مدت سے قبل ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس منصوبے کا آغاز اکتوبر 2021 میں کیا گیا تھا جسکی تکمیل اکتوبر 2022 میں ہونا تھی تاہم موجودہ کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث اس منصوبے کو رواں برس 14 اگست 2022 تک عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔علاوہ ازیں سیونتھ ایونیو پر کام کرنے والی ٹیم کو گرین لائن میٹرو بس سروس اسٹیشن کے لئے تفصیلی سروے کا ٹاسک بھی دیا گیا۔اس ضمن ڈائریکٹر ٹریفک انجیںئرنگ ، ڈائریکٹر میٹرو بس سروس نے تفصیلی سروے شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں دو سٹیشن میں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے اطراف مناسب جگہ کی نشاندھی کرکے لینڈ سکیپنگ اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری بھی کی جائے اسی طرح انڈر پاس سمیت منصوبے کی خوبصورتی کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے کی خوبصورتی کا کام بھی جلد شروع کیا جائے جسکے لئے جلد ہی پریزنٹیشن تیار کرکے چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سامنے پیش کردی جائے گی۔اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور کام کے اعلی معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

WhatsApp Image 2022 06 04 at 6.06.21 PM 1

WhatsApp Image 2022 06 04 at 6.06.21 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔