ہومپاکستانایم سی آئی،ڈی ایم اے میں انوکھا فراڈ،، ایک کروڑ کا پے آڈر وصولی کے بعد غائب

ایم سی آئی،ڈی ایم اے میں انوکھا فراڈ،، ایک کروڑ کا پے آڈر وصولی کے بعد غائب

ایم سی آئی ،،ڈی ایم اے میں انوکھا فراڈ،، ایک کروڑ کا پے آڈر وصولی کے بعد غائب

،تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن اسلام آباد نے السادات ٹریولز کے ستار شاہ سے ایک کروڑ کی ریکوری کیلئے پولیس سے رجوع کر لیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹویٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن ایم سی آئی کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم سی آئی نے انٹرسٹی ویگن سٹینڈ اسلام آباد کا ٹھیکہ السادات ٹریولز کے سید عبد الستار شاہ کو 14جنوری 2022کو دیا تھا،ایم سی آئی کے ساتھ معا ہدے کے تحت السادات ٹریولزکو ڈیڑھ کروڑ کی آدائیگی کرنا تھی،السادات ٹریولز نے ایم سی آئی کو آدائیگی کیلئے بینک میں ڈیڑھ کروڑ (10500000)ڈرافٹ جمع کرایا،ایم سی آئی اے پاس اس حوالے سے تمام ریکارڈ موجود ہے،ڈرافٹ جمع کرانے کے بعد آدائیگی کے حوالے سے مزید کوئی پیش رفت نہیں کی گئی،اس دوران ایم سی آئی کو اطلاع ملی کہ مذکورہ کمپنی نے خاموشی سے معاہدے کی رقم واپس نکلوالی ہے،جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے،ایم سی آئی نے درخواست میں السادات ٹریولز کے سید عبد الستار شاہ کے خلاف عدم آدائیگی،دھوکہ دہی،کار سرکار میں مداخلت کے حوالے سے ایف آئی درج کرنے اور تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ایم سی آئی نے متعلقہ بینک عملے کے خلاف بھی کاروائی کی درخواست کی ہے جنہوں نے بغیر کسی تصدیق کے اتنی بڑی رقم متعلقہ کمپنی کے اکائونٹ میں واپسی بھیج دی ۔

WhatsApp Image 2022 06 04 at 5.36.38 PM-یسب

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔