ہومپاکستانپی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی کو 3ریجنز میں تقسیم کر دیا،نئے صدور کا تقرر

پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی کو 3ریجنز میں تقسیم کر دیا،نئے صدور کا تقرر

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں شروع، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تحریک انصاف نے حکمت عملی تیار کر لی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں پارٹی کو تین ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کو شمالی، مرکزی اور جنوبی پنجاب ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے، عامر کیانی کو صدر شمالی پنجاب مقرر کیا گیا، سینیٹر عون عباس بپی کو صدر جنوبی پنجاب مقرر کیا گیا ہے جبکہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد کو صدر وسطی پنجاب نامزد کیا گیا ہے ، حماد اظہر کو جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب مقرر کیا گیا ہے،تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں پارٹی کو تین ریجنز میں تقسیم کرنے کا مقصد موثر طور پر عوامی رابطہ مہم چلانا اور انتخابات کے لئے بھرپور حکمت عملی سے تیاری کرنا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔