اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم تجاویز بتادی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاقی وزراء ،صوبائی وزراء، مشیر ،معاونین ، آفیسرز ، گریڈ 19 سے اوپر کے بیوروکریٹس سمیت مراعات لینے والوں کے مراعات میں پچاس فیصد کمی کرنی ہوگی،ججز ،جرنیلوں، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہوگی، موجودہ صوتحال گز شتہ نااہل،نالائق اور ناجائز حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے۔۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام اور حکومت کو مل کر مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا اب حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام کی طرح حکومتی نمائندوں ،افسروں اور اعلی عہدیداروں کو قربانی دینی ہوگی، حکومت کو عوام کا احساس ہے، مگر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آج عوام کا سوچ رہی ہے، کاش آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے دور میں مذاکرات کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھا ہوتا۔
موجودہ مہنگائی کو کیسے قابو کیا جائے؟ مولانا فضل الرحمان کی اہم تجاویز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
