ہومتازہ ترینصارفین کیلئے بری خبر،پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بڑااضافہ

صارفین کیلئے بری خبر،پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بڑااضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بجلی اور پٹرول مہنگا ہونے کے بعد اوگرا نے جولائی سے سوئی ناردرن کیلئے نرخوں میں 45 اور سوئی سدرن کیلئے 44 فیصد اضافے کی منظور ی دے دی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس 45 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اوگرا نے اضافے کی منظوری آئندہ مالی سال 23-2022کے لیےدی ہے، قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔سوئی ناردرن کیلئے گیس 266 روپے 58 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اوگرا نے فیصلے میں 265 ارب سے زائد کا بقایا شارٹ فال کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت پر چھوڑ دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔