وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ ان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے، اپنے دعوں کے برعکس عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔شہبازشریف کا ہکنا تھا کہ عمران خان نے تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی، لیکن اب عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔
زرداری سے مفاہمت کی مبینہ آڈیو ،وزیر اعظم شہباز شریف کا رد عمل سامنے آ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
