اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تمام سرکاری ملازمین کو ریاستی مشنری اور وسائل کو سیاسی سرگرمیوں استعمال کرنے سے روک دیا،اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاستی مشنری اور وسائل کسی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ ہونے دے،اس حوالے سے مراسلے میں سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کا حوالہ دیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی وسائل اور مشنری کے سیاسی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیے جانے پر کاروائی کا انتباہ کیا ہے،

