ہومپاکستانجنوبی سوڈان میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی عالمی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

جنوبی سوڈان میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی عالمی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

نیویارک (آئی پی ایس )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے جنوبی سوڈان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے جاری علاقائی اور عالمی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنوبی سوڈان اور اقوام متحدہ کے امن مشن سے متعلق بریفنگ کے دوران پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان افریقی یونین، بین الحکومتی ترقیاتی اتھارٹی، افریقی یونین کی اعلی سطح ایڈہاک کمیٹی اور تنزانیہ کے سابق صدر جکایا کیکویٹے کی مسلسل سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ان تمام اقدامات کو افریقی یونین، آئی جی اے ڈی اور اقوام متحدہ کے مشترکہ فریم ورک کے تحت موثر انداز میں مربوط کیا جائے اور انہیں تمام فریقین کے ساتھ مسلسل سیاسی روابط میں تبدیل کیا جائے۔سفیر عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن اور وہاں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔