ہومپاکستانلانگ مارچ، ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی سہولیات کی موجودگی کی درخواست کردی

لانگ مارچ، ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی سہولیات کی موجودگی کی درخواست کردی

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے موقع پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی سہولیات کیلئے درخواست دے دی۔ ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ایمرجنسی کیلئے 1122 ایمبولینسز اور فائربریگیڈ کی موجودگی کی درخواست دی ہے۔ درخواست اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اضافی گاڑیاں اورعملے کی موجودگی مخصوص مقامات پر یقینی بنائی جائے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کردیا جبکہ پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے راستے بھی بند کردیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔