ہومپاکستانپاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا دفاعی اشتراک امتِ مسلمہ کے اتحاد کا عملی مظہر ہے،عاطف اکرام شیخ

پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا دفاعی اشتراک امتِ مسلمہ کے اتحاد کا عملی مظہر ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد (سب نیوز)صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان میں سہ فریقی دفاعی تعاون کا معاہدہ خوش آئند پیش رفت ہے، ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیے جانے کا اصول خطے میں اجتماعی سلامتی کو مضبوط کریگا۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہد ے پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی اشتراک امتِ مسلمہ کے اتحاد کا عملی مظہر ہے، سہ فریقی دفاعی معاہدے اور تعاون سے خطے میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کو فروغ ملے گا،پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور سفارتی کردار پر عالمی اعتماد میں اضافہ خوش آئند ہے، مضبوط دفاعی تعاون اقتصادی استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ میں قریبی تعاون سے تجارت، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونگے، کاروباری برادری ایسے ہر اقدام کا خیرمقدم کرتی ہے جو خطے میں امن، سلامتی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنائے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مسلم دنیا کے لیے مثبت اور حوصلہ افزا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور معاشی خوشحالی باہم جڑے ہیں، مضبوط دفاعی شراکت داری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کریگی،ایف پی سی سی آئی خطے میں استحکام اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے والی ہر مثبت پیش رفت کی حمایت کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔