ہومپاکستانشیخ رشید کو ہراساں کیے جانے کا معاملہ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیرداخلہ کو طلب کر لیا

شیخ رشید کو ہراساں کیے جانے کا معاملہ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیرداخلہ کو طلب کر لیا

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کو ہراساں کیے جانے کا معاملہ،، اسلام آباد ہائی کورٹ نے دائر درخواست پر شیخ رشید کو طلب کرلیا،عدالت نے پولیس کو شیخ رشید کو عدالت تک پہنچنے کے لیے مکمل سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، منتخب وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایاگیا۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کرے۔ شیخ رشید احمد کے وکیل نے کہا شیخ رشید کے گھر پر بھی پولیس ہے۔ ان کو ہراساں کیا جا رہاہے، عدالت نے شیخ رشید احمد کو طلب کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ شیخ رشید کو عدالت تک پہنچنے کیلئے مکمل سہولت فراہم کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔