وفاقی حکومت نے سول سرورنٹس کی تقرریوں ،تعیناتیوں اور تبادلوں سے متعلق سینٹر ل سلیکشن بورڈ کی تشکیل نو کر دی،کیپٹن (ر)زاہد سعید کو سی ایس بی کا چیئر مین مقرر کر دیا گیا،بورڈ میں 4اراکین پارلیمنٹ ،تمام صوبوں سے ایک ایک آفیسر،شامل ہیں،بورڈ میں سنیٹر سعدیہ عباسی،سنیٹر کامران مرتضی،سنیٹر سلیم مانووی والا،رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی شامل ہیں،گریڈ 22کے افسر امد اللہ بوسال،محمد صا لح فاروقی،ڈاکٹر کاظم نیاز،غوث الدین احمد اور پرویز جونیجو شامل ہیں۔سینٹرل سلیکشن بورڈ کے ممبرز میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن،کیبنٹ ڈویژن اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے سینٹر ل سلیکشن بورڈ کی تشکیل نو کر دی،زاہد سعید چیئر مین مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
