ہومپاکستانعرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا بحال کردیا

عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا بحال کردیا

متحدہ عرب امارات نے رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے درخواست دینے والے پاکستانی شہریوں کو وزٹ ویزے کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
ٹریول انڈسٹری کے نمائندوں اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ایک اہلکار کے مطابق مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کو کم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئےویزا اجرا دوبارہ بحال کردیا ہے۔متحدہ عرب امارات تقریباً 18 لاکھ پاکستانیوں کی آماجگاہ ہے۔ لہٰذا یہ نرمی درخواست دہندگان کی جانب سے مہینوں کی طویل تاخیر اور جانچ پڑتال میں طویل مدت کی شکایات کے بعد سامنے آئی ہے۔
ٹریول ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی تبدیلی خاندانوں کے لیے آئی ہے جن درخواستوں کو پہلے طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب ان پر زیادہ آسانی سے اور جلد کارروائی ہو رہی ہے۔

اروما ٹریولز کے چیف ایگزیکٹو اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین محمد ندیم شریف نے کہا کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اہل خانہ کے ساتھ سفر کرنے والے پاکستانی سیاحوں کو ویزا جاری کرنا شروع کر دیا ہے، جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔محمد ندیم شریف نے کہا کہ اہل خانہ کے ساتھ سفر کرنے والے یا پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں مقیم رشتہ داروں کے ساتھ شامل ہونے والے درخواست دہندگان کو اب بروقت جواب مل رہا ہے، جبکہ سیاحت کے فروغ کی مہمات دوبارہ شروع ہو گئی ہیں اور حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران مسافروں کی آمدورفت آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے۔
پاکستانی امیگریشن کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب نیوز کو بتایا کہ پاکستان سے دبئی جانے والے یومیہ مسافروں کی تعداد رواں موسم گرما کے ایک دن پہلے 170 سے بڑھ کر جولائی کے آخری ہفتے تک تقریباً 400 تک پہنچ گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔