Thursday, April 23, 2026
ہومUncategorizedمسلسل بارش، مسلم لیگ ن کا اوکاڑہ میں جلسہ منسوخ کردیا گیا

مسلسل بارش، مسلم لیگ ن کا اوکاڑہ میں جلسہ منسوخ کردیا گیا

مسلسل بارش کے باعث پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اوکاڑہ میں جلسہ منسوخ کردیا گیا۔

اوکاڑہ میں ہونے والے جلسے کو منسوخ کرنے کا سٹیج سے اعلان کیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے پارٹی تنظیم اور مقامی قیادت کے مشورے سے اعلان کیا ہے کہ شدید طوفان اور موسلادھار بارش کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام اوکاڑہ میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

جلسے سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے خطاب کرنا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔