Thursday, April 23, 2026
ہومپاکستاندنیا کی 100بااثر شخصیات میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال بھی شامل

دنیا کی 100بااثر شخصیات میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال بھی شامل

امریکا کے عالمی شہرت یافتہ جریدے ٹائم میگزین کی 2022 کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال بھی شامل ہیں جب کہ اس فہرست میں سیاست دانوں میں زیادہ تر مختلف ممالک کے سربراہان شامل ہیں۔
امریکی جریدے کی شہرت کی ایک وجہ ہر سال دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست کا اجرا بھی ہے جس کا انتظار بے تابی سے کیا جاتا ہے اور اس فہرست میں شامل ہونے والے بھی اسے کسی اعزاز سے کم نہیں سمجھتے۔ٹائم میگزین نے رواں برس 2022 کے 5 سے زائد شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔
فہرست میں سیاست دانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں زیادہ سربراہان مملکت ہیں جیسے جوبائیڈن، شی جن پنگ، ولادیمیر پوٹن، وولودیمیر زیلنسکی اور احمد ابے شامل ہیں۔اس فہرست میں پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کا کا ٹائم میگزین میں تعارف اعتزاز احسن نے لکھا کہ ملک میں مالی اور معاشی بحران کے دوران سابق حکومت کے خاتمے اور نئی حکومت کی تشکیل میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت میں کمی میں نرم خو جسٹس عمر عطا بندیال نے اہم کردار ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔