بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، مجھے نہیں پتہ کہ حکومت جارہی ہے،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اخلاق کے دائرے میں رہ کر لانگ مارچ کریںانا کے مسئلے نہ بنائیں،عام آدمی کو لانگ مارچ سے تنگ نہ کریں عام ادمی اور اس کے مسائل کی بات کریں،انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے پر الفاظ کس کر دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں، مشکل فیصلوں میں حکومت کے ساتھ ہیں ہم نے زبان دے رکھی ہے، فوری مہنگائی ختم نہیں ہوگی، ایک سسٹم کے تحت مہنگائی ختم ہوگی ،مہنگائی ختم کرنے کے لئے پورا سسٹم اورہال ہوگا انہوں نے کہا کہ مجھے چیئر مین سینٹ کے بارے میں تحریک عدم اعتماد کا علم نہیں۔
مشکل فیصلوں میں حکومت کے ساتھ،اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے،خالد مگسی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
