ہومپاکستانسپریم کورٹ کے گراونڈ فلور پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

سپریم کورٹ کے گراونڈ فلور پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

اسلام آباد(سب نیوز) سپریم کورٹ کے گراونڈ فلور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی، تاہم آگ بجھنے کے بعد بھی بلاک میں دھواں موجود ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے گراونڈ فلور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، تاہم آگ بجھنے کے بعد بھی ایڈمنسٹریٹو بلاک میں دھواں بھرا ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ آتشزدگی سے ہونے والے نقصان اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔