ہومپاکستانصوبہ بہاولپور اور صوبہ ہزارہ موومنٹ کے رہنماوں کا پی آئی ایچ آر او ہیڈ آفس کا دورہ، انسانی حقوق اور عوامی بااختیاری پر تبادلہ خیال

صوبہ بہاولپور اور صوبہ ہزارہ موومنٹ کے رہنماوں کا پی آئی ایچ آر او ہیڈ آفس کا دورہ، انسانی حقوق اور عوامی بااختیاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز) صوبہ بہاولپور موومنٹ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر محمد علی درانی اور صوبہ ہزارہ موومنٹ کے کنوینر پروفیسر سجاد قمر نے پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (پی آئی ایچ آر او )کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین پی آئی ایچ آر او حبیب ملک اورکزئی اور ڈائریکٹر و چیئرپرسن یوتھ پارلیمنٹ برائے انسانی حقوق افنان مشال سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عوام کو بااختیار بنانے، انسانی حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں انسانی حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عنقریب اسلام آباد میں ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ملک کی سیاسی قیادت، سماجی رہنماوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ اہم قومی اور سماجی مسائل پر جامع گفتگو کو فروغ دیا جا سکے۔ چیئرمین پی آئی ایچ آر او حبیب ملک اورکزئی نے معزز مہمانوں کی پی آئی ایچ آر او ہیڈ آفس آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انسانی حقوق، عوامی آگاہی اور سماجی ترقی کے لیے مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔