ہومپاکستانسہیل آفریدی کے بطور وزیراعلی انتخاب کیخلاف کیس 14ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلی انتخاب کیخلاف کیس 14ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلی خیبر پختونخوا انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
سہیل آفریدی کے خلاف درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے، جس میں ان کے بطور وزیراعلی انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلی بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار شیر افضل مروت کا موقف ہے کہ سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلی نامزدگی سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کی گئی تھی۔ کیس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں 14 ستمبر کو ہوگی، جہاں درخواست کے قابلِ سماعت ہونے اور دیگر قانونی نکات پر کارروائی آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔