Saturday, April 25, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی لانگ مارچ ،22ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی لانگ مارچ ،22ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کر لیا،مجموعی طور پر دھرنا شرکا کی سیکورٹی کے لئے بائیس ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے،ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے دیگر صوبوں سے نفری مانگ لی ،پی ٹی آئی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 8ہزار پنجاب کانسٹیبلری،دو ہزار اینٹی رائٹ ہونٹ اہلکار طلب کیے گئے ہیں،سندھ سے دو ہزار پولیس اہلکار طلب کرلئے گئے ہیں،پانچ سو خواتین اہلکار بھی سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گی ،چار ہزار رینجرز اہلکار بھی دھرنا شرکا سے نمٹنے کے لئے طلب کرلئے گئے ہیں،مختلف صوبوں سے 100 قیدی وین بھی منگوائی جائیں گی، مشتعل مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کے 15 ہزار شیل بھی طلب کئے گئے ہیں،تمام صوبوں کی نفری مکمل کمانڈ سسٹم سمیت طلب کیا گیا ہے،اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس حکام کی مشاورت سے اپنی تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوادیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔