Saturday, April 25, 2026
ہومپاکستانوفاقی سرکاری کا اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ

وفاقی سرکاری کا اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ

حکومت نے وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم اس کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔وزیراعظم نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ہفتے میں چھ دن سرکاری دفاتر کھلے رکھنے کا حکم جاری کیا تھا جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی اس لیے اب ہفتہ وار چھٹی بحال کرنے کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس سے لینا ضروری ہے۔واضح رہے کہ حکومت کو پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی تھی کہ پانچ دن ورکنگ ڈے کا شیڈول رکھنے سے ملک میں توانائی کی بچت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔