ہومپاکستانبیٹی کی گریجویشن تقریب، مریم نواز کا سرکاری طیارے کا استعمال، معاملہ پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

بیٹی کی گریجویشن تقریب، مریم نواز کا سرکاری طیارے کا استعمال، معاملہ پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

لاہور(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری طیارے کے مبینہ استعمال کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی وقاص مان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریکِ التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری طیارہ استعمال کیا گیا، جس پر تقریبا ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔
تحریکِ التوا میں سرکاری وسائل کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو معاملے کی مکمل تفصیلات ایوان کے سامنے لائی جائیں۔رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ سرکاری طیارے کے استعمال کی قانونی اور انتظامی منظوری، اخراجات کی تفصیلات اور ادائیگی کے ذرائع سے متعلق وضاحت ایوان میں پیش کی جائے۔تحریکِ التوا میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق معاملے پر ایوان میں بحث کی اجازت دی جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔