ہومپاکستانآصف زرداری مشکل میں پھنس گئے ،25سال پرانے کیسز پھر کھل گئے

آصف زرداری مشکل میں پھنس گئے ،25سال پرانے کیسز پھر کھل گئے

اسلام آباد(سب نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کےخلاف 25 سال پرانےکیسزکھلے گئے،

نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کے لیے مقررکردی گئیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ آصف زرداری کی بریت کےخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کے روز سماعت کریں گے، عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے آصف زرداری کی ارسسز ٹریکٹر،اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا اور ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکررکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔