انقرہ(آئی پی ایس )ترک صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتنن یاہو کے درمیان ایک بار پھر سخت لفظی جنگ سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ترکیہ سے خوفزدہ نہیں اور اسرائیل مختلف سلطنتوں کے عروج و زوال کے باوجود قائم رہا ہے۔
اس کے جواب میں اردوان نے طنزیہ انداز میں کہا آپ کن سلطنتوں کی بات کر رہے ہیں؟ آپ کا ملک تو میری عمر کے حساب سے میرے بھائی سے بھی چھوٹا ہے۔یہ تازہ بیان بازی دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود شدید کشیدگی کے پس منظر میں ہوئی ہے۔ حالیہ دنوں میں ترکیہ کی جانب سے نیتن یاہو کے خلاف قانونی کارروائی اور شام میں اسرائیل و ترکیہ کے بڑھتے ہوئے فوجی مفادات نے بھی دونوں حکومتوں کے درمیان تنا بڑھایا ہے۔
