ہومپاکستان’’روک سکو تو روک لو‘‘ پی ٹی آئی نے حکومت کوچیلنج دیدیا

’’روک سکو تو روک لو‘‘ پی ٹی آئی نے حکومت کوچیلنج دیدیا

کراچی(سب نیوز)محاذ سیالکوٹ سے شروع ہونے جارہا ہے ،’’روک سکو تو روک لو‘‘،پی ٹی آئی نے حکومت کو چیلنج دیدیا

یہ بات پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نےسیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں پر اپنے ردعمل میں کہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عمران اسماعیل نے لکھا کہ 1965کی جنگ میں بھی پہلا امتحان سیالکوٹ کے غیرت مند عوام کا ہوا تھا اور آج بھی حقیقی آزادی کی جنگ میں سیالکوٹ کو شُروعات کی دعوت دی گئی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران سماعیل لکھتے ہیں کہ محاذ یہاں سے شروع ہونے جا رہا ہے، روک سکو تو روک لو۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے دوران عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کوپولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے پر امن کارکنان پر پولیس نےآنسو گیس کی شیلنگ کے بعد لاٹھی چارج کرتے ہوئے جلسے کی انتظامات کو درہم برہم کرنا شروع کر دیا ۔

عثمان ڈار اور دیگر گرفتار کارکنان کو نارووال جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔