دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )ماڈل ایان علی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب ساءٹ ٹوئٹر پر ماڈل ایان علی نے خود سے متعلق عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان کو کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ایان علی کا کہنا تھا کہ میں نے 20 سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑے اورجیت چکی۔ امید ہے آپ بھی گھبرائیں گے نہیں۔ دیکھتے ہیں آپ کتنے برداشت کرتے ہیں۔ایان علی کا کہنا تھا کہ 2 عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے پہلی میرے نام پرٹی آرپی کمانا اوردوسری جھوٹ بولنا کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا ہی نہیں۔ آپ 4 سال وزیراعظم رہے لیکن پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر آپ کی تقریر اورخبرنہیں بنتی۔ماڈل ایان علی پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے اورعمران خان نے اپنی حالیہ تقریرمیں ایان علی کا حوالہ دیا تھا۔
دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے
پہلی میرے نام پر TRP کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں)
دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)
چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لیے بغیر آپ کی تقریر و خبر نہیں بنتی
جیسے پہلے نہیں بنتی تھی /1 pic.twitter.com/dDbvWEUQwi— Ayyan (@AYYANWORLD) May 12, 2022
