ہومپاکستانلانگ مارچ،پاکستان تحریک انصاف کی بڑے شہر جام کرنے کی حکمت عملی

لانگ مارچ،پاکستان تحریک انصاف کی بڑے شہر جام کرنے کی حکمت عملی

تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہی اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کو جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف لانگ مارچ کے لیے تحریک انصاف نے اپنا پلان فائنل کرلیا۔ ملک بھر سے لاکھوں مظاہرین کو اسلام آباد بلانے اور بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق کپتان کا پیغام پارٹی رہنماں تک پہنچا دیا گیا، لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں کو جام کیا کردیا جائے گا اس حوالے سے بڑے شہروں کی بندش کے لیے پوائنٹس طے کر لیے گئے ہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاہم گرفتاریوں کی صورت میں بیک اپ پلان پر عمل درآمد ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔